جعلی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار، انٹرن شپ کی مد میں پیسے بٹور رہا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیصل آباد الائیڈ ہسپتال انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر بن کرسائیکالوجسٹ کے اختیارات استعمال کرنے والا فراڈیا رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنڈنٹنٹ ڈاکٹر ارشد علی چیمہ نے بتایا ہے کہ جعلی ڈاکٹر فی میل طلباء کو سائیکالوجی کے لیکچر دیتا تھا،جعلی ڈاکٹر ذیشان انٹرن شپ کروانے کی مد میں پیسے بٹور رہا تھا،ذیشان سے متعلق عرصہ دراز سے شکایات موصول ہورہی تھی،کلینیکل سائیکالوجسٹ کی مہر بھی جعلی ڈاکٹر نے بنا رکھی ہے.
واضح رہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جعلی ڈاکٹر کو پولیس کے حوالہ کرکے متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروارہے ہیں،جعلی ڈاکٹر ذیشان نے بتایا ہے کہ دوسال سے الائیڈ ہسپتال میں آرہا ہوں،دو فی میل طلباء کو سائیکالوجی کے انٹرن شپ کے حوالہ سے لیکچر دیتا تھا،میں نے کوئی بھی مہر نہیں بنائی ہوئی.
یہ بھی پڑھیں: عوام دشمن بجٹ منظور نہیں کرسکتے،مریم اورنگزیب