(مانیٹرنگ ڈیسک )قصور میں پولیس افسر کا انتہائی انسانیت سوز رویہ ، اغواکے بعد بیٹی کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ درج کروانے کیلئے آنے والے باپ کو پولیس کے محافظ افسر نے صفائی پر لگا دیا ، کئی گھنٹے فرش ڈھلواتا رہا۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل قصور کی رہائشی 16 سالہ نوجوان لڑکی ” س“ کو اغوا کر لیا گیا تھاجس دوران اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، واقعہ کا مقدمہ تھانہ منڈی عثمان والہ میں درج ہے ، جہاں ملزمان کی گرفتار ی کیلئے لڑکی کا باپ مسلسل چکر لگارہاہے اور تفتیشی افسر اے ایس آئی عرفان کو بھاری رشوت بھی کھلا چکا ہے لیکن وہ مسلسل کرسی توڑنے کے علاوہ کچھ کرنے کیلئے تیار نہیں ۔
بیٹی کیلئے انصاف مانگنے آنے والے باپ کو عرفان نے تھانے میں اپنے کمرے کے فرش کو دھونے پر لگا دیا ، مجبور باپ پولیس افسر کو خوش کرنے کیلئے یہ بھی کر گزرا لیکن اس سارے معاملے کی ویڈیو بن گئی جو کہ اے ایس آئی عرفان کی حقیقت کھول کر سامنے لے آئی۔
ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی عرفان کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی وزرا میں لڑائی۔۔ تلخ جملوں کا تبادلہ