ایوان کا ماحول بہتر بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ 

Jun 17, 2021 | 16:02:PM

 (24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی تفصیلی ملاقات ہوئی ، فریقین ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہے اپوزیشن کے ساتھ ملاقات میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ، سپیکر کے اختیارات بڑھانے پر بھی بات ہوئی ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا اس سے سب کی سبکی ہوئی ، ایسا ماحول نہیں بننا چاہئے کہ ادارے فنکشنل نہ ہوں۔
سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ اتفاق ہوا ہے کہ گالی گلوچ نہیں ہو گی ، فیصلہ ہوا ہے ارکان اپنی نشستوں سے نہ اٹھیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کروانے آئے باپ سے تفتیشی افسر کیاکام کرواتا رہا ؟

مزیدخبریں