(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی جائیدادیں نیلامی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز حتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جائیدادضبطگی اور نیلامی سے متعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر کیا ہے۔
وکیل کے درخواست گزار قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اسی نوعیت کی 3 درخواستوں پرفیصلہ سناچکی ہے اور احتساب عدالت کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ سے کیسزکافیصلہ آنے تک سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے۔
گزشتہ ماہ شیخو پورہ میں نواز شریف کی 88 کینال چار مرلے اراضی کی نیلام کی گئی تھی ، چودھری محمد بوٹا نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کی بولی لگائی۔نیلامی کے عمل کے دوران زمین کے 6 دعویدار بھی سامنے آئے ، دعویداروں نے خود کو زمین کا وراثتی مالک ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کروانے آئے باپ سے تفتیشی افسر کیاکام کرواتا رہا ؟
نواز شریف کی جائیدادیں نیلام کرنے کیخلاف فیصلہ محفوظ
Jun 17, 2021 | 16:51:PM