ٹریول ایجنٹ نےپاکستانی کرکٹرسےساڑھے 17لاکھ ہتھیا لئے

Jun 17, 2021 | 16:50:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹر فضل سبحان   باہر جانے کا خواب دکھا کر ٹریول   ایجنٹ نے ساڑھے 17 لاکھ روپے  لوٹ لئے۔

تفصیلات کےمطابق فضل سبحان نےبتایا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوئی تو ان کے مالی حالات ڈائون ہو گئے حالات کی بہتری کے لئے انہوں نے مجبوراً سوزکی چلانا شروع کر دی، اس دوران انہیں ایک  ایجنٹ ملا جس نے آئرلینڈ کرکٹ سے 2 سال کا کنٹریکٹ دلوانے کا خواب دکھایا  اور 17لاکھ روپے مانگے رقم کا بندوبست کرنے کے لئے انہوں نے زمین اور زیوربیچا قرض لیا اور پوری رقم ساڑھے 17لاکھ  ایجنٹ کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ  ایجنٹ نے بینک اکاؤنٹس اور آن لائن سے رقم منگوائی جس کے  تمام ثبوت موجود ہیں۔فضل سبحان نے سکیورٹی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔یاد رہے فضل سبحان اے ٹیم اور انڈر 19 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


 

مزیدخبریں