عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں۔۔ پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Jun 17, 2021 | 17:34:PM
عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں۔۔ پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں ،قربانی چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی  ضرورہوگی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ غریب کیلئے نہیں امیرکیلئے ہے، جس طرح مقدس ایوان میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کوخراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے، وفاقی بجٹ عوامی بجٹ نہیں ہے بلکہ اس بجٹ کو تاجراوربلڈرزمافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔
 انہوںنے مزید کہا کہ بجٹ کے فوری بعد پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکول رجسٹریشن کیلئے نئی شرط عائد