شوکت ترین سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات، معاشی استحکام اور سٹیٹ بینک کے امور پر تبادلہ خیال

Jun 17, 2021 | 18:00:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ شوکت ترین سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات،معاشی استحکام اور سٹیٹ بینک کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں بینکوں کی جانب سے مجوزہ قرض سکیموں کا جائزہ لیاگیا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناتھا کہ نئی قرض سکیمز سے عام آدمی کو فائدہ ملے گا،بینکنگ سیکٹر کو پیچیدگی سے نکال کر آسان فہم بنایاجائے گا،وزیر خزانہ نے معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو اٹھا کر باہر نہیں پھینک سکتا۔ ۔ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لے لیا ۔اسد قیصر

مزیدخبریں