سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 92 ہزار 335 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 57ڈالر کی کمی کے بعد 1798 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1900روپے اور 1629روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 107700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 92 ہزار 335 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 1450روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے57 پیسے کم ہوکر 124 روپے14 پیسے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں۔۔ پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا