رنگ روڈ سکینڈل میں اہم پیش رفت، سابق کمشنر راولپنڈی کمیٹی کے سامنے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) رنگ روڈ سکینڈل میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود سے راولپنڈی رنگ روڈکے بار ے میں پوچھ گچھ کی۔حکام کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈکی انکوائری ٹیم قانونی،تکنیکی اورمعاشی ماہرین پرمشتمل ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈسکینڈل ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ٹیم بناتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری ٹیم سکینڈل کی تمام اہم پہلوﺅں سے تفتیش کر رہی ہے جلد حقائق سامنے آ جائینگے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد