مسلح افواج ملک کے دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے چوکس رہیں،ایئرچیف 

Jun 17, 2021 | 19:33:PM
 مسلح افواج ملک کے دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے چوکس رہیں،ایئرچیف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک بحریہ کے وار کالج لاہور میں 50ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاءاور فیکلٹی سے خطاب کیا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان نیوی وار کالج کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی انمول خدمات کی بھی تعریف کی۔ موجودہ سکیورٹی چیلنجز اورٹیکنالوجی میں ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاک افواج کی جنگی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے سرحدی دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پر عزم اور چوکس رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک پیشہ ورانہ فوج ہے جس میں ملک کے خلاف ہونے والی کسی بھی کاروائی کا بر وقت جواب دینے کی صلاحیت ہے ۔
قبل ازیں چیف آف دی ائیر اسٹاف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان نیوی وار کالج پاک بحریہ کا ایک نمایاں ادارہ ہے جو مستقبل میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کو سنبھالنے کے لئے پاک بحریہ، مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو پیشہ ورانہ عملی اور فوجی تربیت فراہم کرتا ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ پنجاب کواسلام آباد سے چلانا صوبے کی خودمختاری کے ساتھ زیادتی ہے، حمزہ شہباز