بھارت میں ایٹمی مواد چوری ہونا باعث تشویش ہے۔۔پاکستان

Jun 17, 2021 | 19:48:PM
 بھارت میں ایٹمی مواد چوری ہونا باعث تشویش ہے۔۔پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں یورینیم اور ایٹمی مواد چوری ہونا شدید تشویش کا باعث ہے،بھارت ایٹمی مواد کی سکیورٹی بہتر بنائے، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔
جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں یورینیم چوری بھارتی باشندوں کی طرف سے کیا گیا اور بھارتی پولیس نے پکڑا بھارت اس معاملہ میں پاکستان کو کیسے بدنام کر سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے علاقائی و آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں پر تحفظات ہیں۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خطوط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے، ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر بھارت کے ساتھ تعلقات پر ہماری پوزیشن واضح ہے۔ 
ترجمان نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ جی سیون جیسے منصوبے ترقی و تعاون کے فروغ کےلئے ہوں گے۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان نے کامیابی سے عمل کیا ہے اور ان اقدامات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح پر رابطے موجود ہیں ،فی الحال سعودی عرب کی طرف سے کوئی چینی ویکسین فہرست میں شامل نہیں کی گئی،متحدہ عرب امارات نے کوویڈ کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں ہم نے اماراتی حکام کو پاکستان میں کورونا اعدادوشمار بھجوا کر ویزا پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ 
زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے تشدد میں کمی ضروری ہے ،افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہاکہ 5 جون کو عالمی برادی کے ہمراہ پاکستان میں بھی عالمی یوم ماحولیات منایا گیا،پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے کہ جو اپنے جنگلات کی بحالی کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں،پاکستان کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب کر لیا گیا،پاکستان نے جمہوریہ کریبادی سے سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریہ کریبادی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامو فوبیا میں اضافے کے نتیجے میں کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی جانیں گئیں،کینیڈین وزیراعظم سے ٹیلیفون رابطہ میں وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ ملکہ ترنم کے نواسے احمد علی بٹ کی تبدیلی نے سو شل میڈیا صا رفین کو چونکا دیا