(ما نیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں الجھنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ٹوئٹرپر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد ہمارے لیے قابل فخر ہیں، وہ میرے ہمیشہ کپتان رہیں گے،کھیل کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ لمحہ جوش والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سینئر کی عزت کرتے ہوئے خاموش رہنا چاہیے تھا، میں ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کرتا ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یا د رہے کہ پی ایس ایل کے میچ میں شاہین آفریدی کی ایک تیز گیند سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگ گئی تھی جس کے بعد دونوں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت بھی ڈرپو ک نکلیں۔۔ویڈیو وا ئرل