پاکستان نے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریدلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کوروناویکسین کی خریداری کرلی ، جن میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔
ذرائع قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کی جانب سے خریدی گئی ویکسین میں سائینوفارم،سائینوویک، کین سائینوویکسین شامل ہیں ، چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ، سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ خواتین کی ویڈیو وا ئرل کرنے والامعروف یو ٹیو بر گرفتار