اپوزیشن ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک واپس لینے پر کیوں راضی ہوئی ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر کیوں راضی ہوئی ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی .
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے ارکان میں ایک انتقال کرجانے والے رکن قومی اسمبلی بھی شامل تھے، اپوزیشن نے جن ارکان کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، ان میں مسلم لیگ ن کے مرحوم رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن کا نام بھی شامل تھا۔ سیدافتخار الحسن کے انتقال کے بعد این اے 75 ڈسکہ سے ان کی بیٹی نوشین افتخار رکن منتخب ہوچکی ہیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پرانی فہرست جمع کرانے کی سنگین غلطی نے اپوزیشن کو مشکل سے دوچار کیا ،نوشین افتخار کے دستخطوں والی نئی فہرست جمع کرانے کے باوجود اپوزیشن کو سپیکر کی جانب سے مرحوم رکن کے دستخطوں کی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کا خوف تھا۔ذرائع کامزید کہناہے کہ اپوزیشن نے سپیکر کی زیرصدارت اجلاس میں فیس سیونگ ملنے پر تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی