یونائیٹڈ کے ہاتھوں زلمی کے با ئو لرز کی زبر دست پٹائی

Jun 17, 2021 | 20:46:PM

(24نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کے ہاتھوں پشاور زلمی کی زبر دست پٹائی ، کپتان عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی میں جاری ایونٹ کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔یونائیٹڈ نے ابتدا سے ہی پشاور زلمی کو آؤٹ کلاس کردیا اور ان کی بہترین بولنگ لائن کی ایک نہ چلنے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اس عمدہ اننگز میں 13 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے بھی شامل رہے۔ 

 کولن منرو نے 28 گیندوں پر 48 رنز، آصف علی نے برق رفتار 14 گیندوں پر 43 اور برینڈن کنگ نے 22 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا پی ایس ایل کا ریکارڈ ٹوٹل بنادیا۔ 

اس سے قبل بھی سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی پاس 238 رنز کا تھا، جو اس نے 2019 میں لاہور قلندر کے خلاف بنایا تھا۔ 

 خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:خواتین کی ویڈیو وا ئرل کرنے والامعروف یو ٹیو بر گرفتار

مزیدخبریں