(24 نیوز)صدر مملکت نے 42 نئے ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے نئی تعیناتیوں کے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے۔قاسم ودود، نایاب گردیزی ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات۔طارق کھوکھر ایڈیشنل،راشد حنیف ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا۔
تمام لا افسر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ رجسٹریوں میں حکومت کی نمائندگی کرینگے۔24 موجودہ لا افسروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:رنگ روڈ سکینڈل میں اہم پیش رفت، سابق کمشنر راولپنڈی کمیٹی کے سامنے پیش