لبنان کے سابق وزیراعظم کا قتل، حزب اللہ کے 2 عہدیداروں کو سزا سنادی گئی

Jun 17, 2022 | 00:11:AM
سابق، وزیراعظم، لبنان، سزا، عہدیدار
کیپشن: سابق وزیراعظم کو سال 2005 میں قتل کیا گیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری سال 2005 میں لبنان بم دھماکوں میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اب اقوام متحدہ کے زیرانتظام لبنان ٹریبونل کے ججوں نے حزب اللہ کے 2 ارکان کو عمرقید کی سزا سنا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیرانتظام نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں قائم عدالت نے جمعرات کو حزب اللہ کے دو ارکان کو ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلا کر عمر قید کی سزا سنائی۔ یہ دونوں افراد مفرور ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک کار جسے ایک ہفتہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں

ٹریبونل پریذائیڈنگ جج ایفانا ہرڈلیکوفا نے حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کو زیادہ سے زیادہ سزا عمرقید سناتے ہوئے کہا کہ ان کے بم حملے سے ناصرف براہِ راست لوگ متاثر ہوئے بلکہ لبنان کے عوام کو بھی دہشت زدہ کردیا تھا۔

رواں سال مارچ میں اپیل عدالت نے دونوں ارکان کی برّیت کا فیصلہ واپس لے لیا تھا، ساتھ ہی مرحی اور اُنیسی کو دہشت گردی اور قتل کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔

فروری 2005ء میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تباہ کن بم دھماکے میں سابق وزیراعظم رفیق حریری سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔