(24 نیوز) ڈالر رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہوگیا۔
بڑھتا تجارتی خسارہ اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی، ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 208 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کے لیے بری خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی
ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 208.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹر بینک میں ڈالر 26 روپے 49 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق 12 اپریل کو انٹر بینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پر پہنچنے کے بعد روپے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ بیرونی قرض کی ادائیگی پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر نومبر 2019 کی کم ترین سطح 9 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے۔