(ویب ڈیسک) ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس کرانے پر گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا، نوٹس کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف ایم پی اے زنیب عمیر نے اظہر صدیق کی وساطت سے گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کےلئے بُری خبر: حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پی ٹی آئی ایم پی اے نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی طور پر اور غیر آئینی طور پر بلایا گیا، گورنر کے اس اقدام سے اسمبلی 2 حصوں میں تقسیم ہوئی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ گورنر نے آرڈینس جاری کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا تجاوز کر کے یہ احکامات جاری کیے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے احکام کی قانونی حیثیت نہیں تھی۔
گورنر کی انتظامی اختیارات اور امور میں مداخلت بھی غیر قانونی ہیں، گورنر اپنے غیر آئینی احکامات واپس لیں۔
صدر پاکستان عارف علوی کو نوٹس کی کاپی بھجوا دی گئی، جس میں صدر پاکستان سے گزارش کی گئی کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹایا جائے۔