(24 نیوز)انسانیت کی اعلیٰ مثال، لیڈی ڈاکٹر اور اسکے شوہر نےجھیل میں ڈوبنے والے بچے کی جان بچا لی۔
سیر و تفریح کے لئے آنیوالا نوجوان نلتر جھیل میں ڈوب گیا۔ جھیل پر موجود لوگوں نے نوجوان کو پانی سے باہر نکالا تو اس کی سانس بند اور جسم مردہ حالت میں تھا ۔اہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر جھیل پر سیر کے لئے آئی ہوئی لیڈی ڈاکٹر قراۃ لین اور اس کے شوہر اسرار نےنوجوان کو مصنوعی سانس دی جس کے بعد نوجوان کا سانس بحال اور جسم میں حرکت شروع ہو گئی۔
لیڈی ڈاکٹر اور انکے شوہر کی ایک گھنٹہ کوشش کے بعد نوجوان کی حالت مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی۔اہلخانہ اور وہاں پر موجود لوگوں نے لیڈی ڈاکٹراور اکے شوہر کاشکریہ ادا کیا۔
نلتر جھیل: