(24 نیوز) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات تبدیل کر دیئے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جس کےتحت رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام شادی ہالز رات ساڑھے دس بجے بند کر دیے جائیں گے جب کہ شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے دس بجے ختم کرنا ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کاروباری اوقات کا اطلاق آج سے ہوگا۔