عوام کی پریشانی حل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا کارنامہ

Jun 17, 2022 | 15:32:PM

(24 نیوز)حکومت نے عوام کی پریشانی حل کرنے کیلئے  ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو بھیجے جانیوالے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کو فوری بلاک کیا جائے۔حکومتی ہدایات کے بعد  پی ٹی اے نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا۔اب شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاسکیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آوٹ نظام پر عمل شروع کریں گے، ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آوٹ کیلئے لنک موجود ہوگا۔آپٹ آوٹ لنک پر کلک کرنیوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائیگا،صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:20 جون تک بارشیں ۔ محکمہ سوسمیات نے خوشخبری سنا دی

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائیگی،تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرو ل اوربجلی کے بعد قوم کو ایک اور جھٹکا

مزیدخبریں