10 کلو گرام سونا سمگلنگ کیس: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Jun 17, 2022 | 16:10:PM
سونا سمگلنگ کیس،کسٹم کلکٹر عدالت،سونا بحق سرکار ضبط
کیپشن: افغان خاتون بھاری مالیت کا سونا ساتھ لے جانے کا کوئی قانونی جواز پیش نہ کرسکی/ فائل فوٹو، سورس گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کی کسٹم کلکٹر عدالت نے دس کلو گرام سونا سمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ کسٹم کلکٹر عدالت نے سونا بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

 دس کلو گرام سونا 18 جنوری کو افغان خاتون سوہیلہ الوکوزے کے اپنے بھائی حیواد خان خالدی سے برآمد ہوا تھا۔ افغان بہن بھائی سونا پشاور ائیر پورٹ سے دبئی سمگل کر رہے تھے۔

 کسٹم کلکٹر کے مطابق ضبط ہونے والے دس کلو گرام گولڈ کی قیمت 110 ملین روپے بنتی ہے، افغان خاتون سے سونا پشاور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم حکام نے برآمد کیا تھا۔ افغان خاتون بھاری مالیت کا سونا ساتھ لے جانے کا کوئی قانونی جواز پیش نہ کرسکی۔

 خیال رہے حکام نے پشاور ائیر پورٹ پر افغان بہن بھائی سے گولڈ اور ان کے پاسپورٹ ضبط کئے تھے۔ افغان خاتون کی جانب سے کسٹم عدالت میں پیش کی گئی رسیدیں بھی جعلی ثابت ہوئیں۔ کسٹم کلکٹر زاہد علی بیگ کی عدالت نے پانچ ماہ سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔