سادگی کی دعویدار تبدیلی سرکار کی شاہ خرچیاں، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

Jun 17, 2022 | 17:27:PM
عمران خان، تبدیلی سرکار، شاہ خرچیاں، رپورٹ، منظرعام
کیپشن: تحریک انصاف حکومت کی شاہ خرچیوں کی رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تبدیلی سرکاری کی سادگی مہم بھی غریب عوام کو کروڑوں کا ٹیکہ لگاگئی۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے۔ جس نے تہلکہ خیز انکشافات کیاے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سادگی اپنائیں گے اور وی آئی پی پروٹوکول کو ختم کریں گے۔ تاہم یہ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنائیں گے لیکن اس کے برعکس صرف وزیراعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش پر ہی 10 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کر دیے گئے۔ بات صرف یہاں ہی نہ رکی سادگی کی تلقین کرنے والے عمران خان نے صرف وزیراعظم سیکرٹریٹ کے لیے 15 کروڑ 53 لاکھ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ منسٹر انکلیو کی مرمت و بحالی پر غریب عوام کے 9 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ کردیے گئے۔ شاہ خرچیوں کی طویل فہرست میں ایک معاملہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بھی ہے۔ جس کی ذمہ داری صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دی گئی تھی۔ انہوں نے مختلف ماہرین اور کمپنیوں سے مشورہ مہم کے نام پر 38 کروڑ 78 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے  75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون ختم کردیا گیا ہے۔ اس طرح مشوروں کی مد میں خرچ کی گئی 38 کروڑ روپے کی خطیر رقم بھی ضائع ہوگئی۔

تبدیلی سرکار نے شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں ایک مقدمہ قائم کیا۔ اس مد میں ایسیٹ ریکوری یونٹ آف پاکستان نے 11 دسمبر 2019 کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ لندن میں درخواست جمع کرائی۔ جس میں سلمان اور شہباز شریف کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست کی گئی۔ لیکن 21 ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد حکومت کو منہ کی کھانا پڑی اور یہ درخواست بھی پاکستانی غریب عوام کو 6 کروڑ 74 لاکھ روپے میں بھگتنا پڑی۔

تبدیلی سرکار کی نااہلی نے نیویارک میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کیس پر 10 ارب 13 کروڑ روپے خرچ کردیے۔ اس کیس میں صرف وکیل کو فیس کی مد میں 27 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔