روس سے آلو کے بدلے گندم کی تجارت کی تجویز

Jun 17, 2022 | 17:47:PM
پاکستان روس، تجارت
کیپشن: پاکستان اور روس کے جھنڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روس سے تجارت کے حوالے سے پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹل ایکسپورٹرز اینڈ امپوٹرز نے حکومت کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کو لکھے گئے خط میں روس سے آلو کے بدلے گندم کی درآمد کی تجویز دی گئی ہے۔ پی ایف وی اے نے آلو کی بمپر کراپ میں سے سرپلس روس کو ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دے دی۔
 سرپرست اعلی پی ایف وی اے وحید احمدنے تجویز دی کہ 75 لاکھ ٹن آلو کی پیداوار میں سے 40 لاکھ ٹن سے مقامی طلب پوری ہوتی ہے ،پاکستان میں 35 لاکھ ٹن آلو کی سرپلس پیداوار ہے ،روس کو آلو ایکسپورٹ کرنے اورگندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی،آلو کی سرپلس پیداوار کی روس کو ایکسپورٹ سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا،روس کو آلو کی ایکسپورٹ کے لیے ٹی سی پی کا جائزہ اجلاس آج ہوگا۔وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی