(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کی جانب سے میپس کا ایک نیا ویجیٹ متعارف کرایا جارہا ہے جو فون کی ہوم اسکرین پر ہی ٹریفک کی روانی کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔
گوگل میپس کا استعمال اکثر افراد اپنی منزل تک پہنچنے یا راستے میں ٹریفک کی روانی جاننے کے لیے کرتے ہیں مگر اب آپ کو اپنے اردگرد ٹریفک کی صورتحال جاننے کے لیے گوگل میپس ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ ویجیٹ آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ویجیٹ سے صارفین آسانی سے فون کی اسکرین پر ہی ٹریفک کی صورتحال کو دیکھ سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے ویجیٹ میں زوم ان اور آؤٹ کا فیچر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ اس مقصد کے لیے ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
گوگل کی جانب سے جی میل، ٹو ڈو لسٹ اور ٹرانسلیشن ویجیٹس کو بھی آنے والے ہفتوں میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔گوگل میپس کی یہ سہولت سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اسے متعارف کرانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق ویجیٹس کو ہوم اسکرین پر ری سائز بھی کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کی پریشانی حل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا کارنامہ