اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں پھر زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

Jun 17, 2022 | 18:50:PM
اسلام آباد، زلزلہ، جھٹکے، شہری، خوف وحراس
کیپشن: ملک بھر میں پھر زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔ 

زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

اس سے قبل آج ہی دوپہر کو اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے شدید جھٹکے محوس کئے گئے۔ اسلام آباد، پشاور کے مختلف علاقوں مردان، مہنمد، سوات، نوشہرہ، ہنگو، لوئر دیر، مالاکنڈ، شانگلاچلاس اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال الیکشن کمیشن کے ریڈار پر، بڑا اعلان کردیا

پنجاب کے مختلف علاقوں اوکاڑہ، میانوالی، فیصل آباد، شاہ کورٹ، اٹک، جلالپور بھٹیاں، راولاکوٹ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ہے۔