(24نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔
زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس سے قبل آج ہی دوپہر کو اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے شدید جھٹکے محوس کئے گئے۔ اسلام آباد، پشاور کے مختلف علاقوں مردان، مہنمد، سوات، نوشہرہ، ہنگو، لوئر دیر، مالاکنڈ، شانگلاچلاس اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال الیکشن کمیشن کے ریڈار پر، بڑا اعلان کردیا
پنجاب کے مختلف علاقوں اوکاڑہ، میانوالی، فیصل آباد، شاہ کورٹ، اٹک، جلالپور بھٹیاں، راولاکوٹ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ہے۔