ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی پر اب بڑی سزاملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بار بار ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کو اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ڈیجیٹل چالان ریکارڈ سے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کی جائے گی۔ موٹر وہیکل آرڈننس کی خلاف ورزی پر 17 افراد کی نشاندہی کر دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کے بعد لائسنس منسوخ کر کے نظم ضبط قائم کو مثالی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روس سے آلو کے بدلے گندم کی تجارت کی تجویز