مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہو گا،عمران خان 

Jun 17, 2022 | 21:11:PM
چیئرمین تحریک انصاف، عمران خان، فیٹف شرائط، مکمل، ردعمل
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیٹف شرائط مکمل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فیٹف ٹیم ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کیلئے دورہ کریگی،مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہاکہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالا گیا، پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہناہے کہ ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا،ہماری حکومت نے ملک کو فیٹف بلیک لسٹ میں جانے سے بچایا۔


انہوںنے کہاکہ فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی،ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا،ان کا مزید کہناتھا کہ آئٹمز مکمل ہونے پر فیٹف نے پاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا، فیٹف ٹیم ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کیلئے دورہ کریگی،عمران خان کاکہناتھا کہ مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہو گا،ان کا کہناتھا کہ حماد اظہر، فیٹف رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ، پورے ملک کو آپ پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلیں ، صدر فیٹف کابڑااعلان