انٹربینک میں ڈالر بےلگام، اوپن مارکیٹ میں صورتحال کیا رہی؟ اہم خبر

Jun 17, 2022 | 21:11:PM

(24نیوز) انٹربینک میں ڈالر بےلگام تھا ہی لیکن اب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے مہنگا ہوا ہے۔ جس کے بعد اس کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 212 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 

اسی طرح دیگر کرنسیز کی قدر میں بھی روپے کے مقابلے میں بےپناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 6 روپے مہنگا ہوکر 260 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلیں ، صدر فیٹف کابڑااعلان

اماراتی درہم کی قیمت میں 30 پیسے جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے ان کی قیمتیں بالترتیب 57 روپے 50 پیسے اور 56 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب بڑھتا تجارتی خسارہ اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی، ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 208 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔

مزیدخبریں