این اے240، کشیدگی کا معاملہ، شبیر احمد قائم خانی نے مقدمے کی درخواست کر دی

Jun 17, 2022 | 21:39:PM
ضمنی الیکشن، بدامنی،انیس قائمخانی
کیپشن: انیس قائم خانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گزشتہ روز این اے 240 ضمنی الیکشن کے دوران لانڈھی کے علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ 

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے امیدوار شبیر احمد قائم خانی نے تھانہ لانڈھی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا سعد رضوی، امیدوار شہزادہ شہباز سمیت 60 سے زائد عہدیداران اور کارکنان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کیا جائے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن دفتر پر فائرنگ کی اور لانڈھی میں پی ایس پی کے رہنما سیف الدین کے قتل کی سازش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر بےلگام، اوپن مارکیٹ میں صورتحال کیا رہی؟ اہم خبر

اس کے علاوہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے کارکنان نے نہ صرف چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال سمیت کئی کارکنان پر فائرنگ کی بلکہ صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی۔