(ویب ڈیسک) پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے پاکستان واپسی کی حامی بھرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو بذریعہ ایئرایمبولینس جلد پاکستان منتقل کیے جانے کے انتظامات جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔
پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے240، کشیدگی کا معاملہ، شبیر احمد قائم خانی نے مقدمے کی درخواست کر دی
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے پرویز مشرف کا دبئی کے ہسپتال میں مستقل علاج چل رہا ہے۔