لاہور میں ضمنی انتخاب، تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار

Jun 17, 2022 | 23:48:PM

(ویب ڈیسک) لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میدان سجنے والا ہے۔ اس دوران پی ٹی آئی کی دھڑے بندیاں ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ 

لاہور کے حلقے پی پی 167 کے لیے عمران خان نے عاطف چودھری کے نام کی منظوری دی تھی، تاہم دھڑے بندی کی وجہ سے ٹکٹ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا گیا۔ اب یہ ٹکٹ شبیر احمد کو دیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس یوٹرن کی وجہ حماد اظہر اور حافظ فرحت ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لیے حلقہ پی پی 170 سے ابھی تک کسی امیدوار کا نام فائل نہیں ہوسکا ہے۔ پی ٹی آئی نے پی پی 158 میں میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ یہاں پر میاں محمود الرشید کے داماد اکرم عثمان کو ٹکٹ مل گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: این اے240، مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی، ٹی ایل پی کے ووٹ بڑھ گئے؟

پی پی 237 سے بھی تاحال کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے 18 حلقوں میں ٹکٹ جاری کیے تھے۔ 

مزیدخبریں