61 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پرنظرثانی حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

Jun 17, 2023 | 09:56:AM
61 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پرنظرثانی حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 61 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پرنظرثانی حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے 61 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کالعدم قرار دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں پرنظرثانی حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت سےمتعلق کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 21 جون کو سماعت کرے گا۔ یہ دو رکنی بنچ سیکرٹری قومی اسمبلی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔