ہندو انتہا پسند مذہبی فلم ’’ آدی پرش‘‘ میں نقص نکالنے والے شخص پر تشدد، ویڈیو وائرل

Jun 17, 2023 | 10:31:AM

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ایک آدمی پر جم کے تشدد کیا جارہا ہے کیونکہ اس نے فلم کے تکنیکی نقائص پر بات کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ریلیز ہونے والی مذہبی فلم ’’ آدی پرش‘‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ فلم کی 5.4 ملین ٹکٹیں پہلے ہی دن فروخت ہو گئی ہے۔ فلم کو ڈبہ قرار دینے پر شائقین نے شہری کی پٹائی  کر ڈالی۔

سوشل میڈیا صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ سیاست کی طرح فلم میں بھی عدم برداشت آگئی، اگر جان کی خیریت چاہئیے تو آدی پرش پر ذرا بھی بات نہ کریں۔ اسی طرح کئی صارفین کا کہنا ہے کہ عفریت پلے اسٹیشن گیمز سے باہر نکل آئے ہیں اپنی جان بچاؤ۔ فلم آدی پرش ہندی مذہبی کتاب ’’ رامچرت مانس‘‘ کے کرداروں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

فلم  تنازعات کا شکار رہی، فلم کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے مدعیان کا کہنا تھا کہ فلم میں ہندو دیوتاؤں خصوصا ہنومان ارو رام کے کرداروں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ 

دوسری جانب فلم آدی پرش دیکھنے کے لئے تلنگانہ کے سینما گھرمیں بندر کی انٹری، شہریوں نے اسے دیکھتے ہی ہنومان کے نعرے لگا دئیے جبکہ بندر کے فلم دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ فلم میکرز نے اعلان کیا تھا کہ ہر شو میں ایک سیٹ ہنومان کے نام پر مختص کی جائے گی جبکہ کئی سینما گھروں میں اس سیٹ پر بندر کا مجمسہ رکھا گیا ہے۔ہندو انتہاپرست فلم پر ذرا بھی تنقید برداشت نہیں کررہے۔ 

مزیدخبریں