کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنخواہ کتنی ملتی ہے؟ عبدالرزاق نے اندر کی بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویبگ ڈیسک) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کھلاڑیوں کی تنخواہ سے متعلق راز کی بات بتا دی ہے۔
ایک یوٹیوب انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری آل راؤنڈر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر اپنی کمائی سے متعلق کھل کر بات کی۔ میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے لیگز سے زیادہ کمائی کی یا پھر قومی ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے زیادہ کمائی کی، اس دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچ بہت تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کا بولنگ کوچ کون ہوگا؟ اہم معاہدہ ہوگیا
انہوں نے مزید کہا کہ 1996 میں میچ فیس کے طور پر 10 ہزار روپے ملا کرتے تھے جو کہ 2000 کے اوائل میں اڑھائی لاکھ ہو گئے تھے، میری ریٹائرمنٹ سے قبل ون ڈے کی میچ فیس 5 سے 6 لاکھ روپے ہو گئی تھی اور ٹیسٹ میچ کی فیس 10 لاکھ روپے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کیلئے میچ فیس اڑھائی سے 3 تین لاکھ روپے تھی۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک اور سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اب کھلاڑیوں کی تنخوا پہلے سے دوگنا ہو گئی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ 2001 سے پہلے کوئی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئس سائیکلسٹ جینو میڈر دوران ریس کھائی میں گر کر ہلاک
واضح رہے کہ لیجنڈری کھلاڑی عبدالرزاق نے اپنے کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں 1996 میں زمبابوے کیخلاف میچ سے کیا۔ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے، اپنے کامیاب کیریئر کے دوران انہوں نے 265 ون ڈے میچز جبکہ 46 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔