پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بد عنوانی کیس پر سماعت 19 جون تک ملتوی

Jun 17, 2023 | 11:10:AM

(جمال الدین جمالی) پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کاکیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی ہو گئی۔

پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کا معاملہ، صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پرسماعت 19 جون تک ملتوی ہو گئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان آج رخصت پر تھے جس کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

خیال رہے کہ گزشتہ روز ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سینئرجج خالد محمود بھٹی نے برہمی کا اظہار کیا تھا، سرزنش ہونے پر پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ جمع کرا دیا۔

مزیدخبریں