(24 نیوز) پی سی بی کی جانب سےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ سکواڈ میں سابق کپتان و وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ باربراعظم کپتان اورمحمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنخواہ کتنی ملتی ہے؟ عبدالرزاق نے اندر کی بات بتا دی
دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل اور شان مسعود شامل ہیں۔ محمد حریرہ اور عامر جمال کی پہلی بار شمولیت ہو گی۔سری لنکن کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں چار اسپنرز ، چار فاسٹ بالرز ، چھ بلے باز اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے، سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہو گی۔