لاپتہ جانوروں کو ڈھونڈنا بہت آسان، ہونہار طلبہ نے کمال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کی نجی جامعہ کے ہونہار طلبہ نے ایک ایسی انوکھی ایپلی کیشن تیار کی ہے جس جسے جانوروں کی رجسٹریشن اور ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔
اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک سسٹم کی بدولت گمشدہ اور چوری ہوجانے والے جانوروں کی تلاش میں بھی آسانی ہوگی۔ اس ریسرچ کے تحت جانوروں کو چوری ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سوفٹ ویئر انجینئرز سید عمید احمد اور محمد حسان خان نے اپنے اس شاندار کارنامے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا اور اس کے فوائد بتائے۔
The 1st AI Based Cattle Recognition solution of Pakistan.
— Syed Umaid Ahmed (@SyedUmaidAhmed4) May 26, 2023
This algorithm written can recognize and save the animal simply as your NADRA fingerprint. pic.twitter.com/HSfNBbJVBA
محمد حسان خان نبے بتایا کہ ہم نے جو ایپلی کیشن تیار کی ہے وہ بہت سادہ سی ہے اس میں ایک پروسس ویری فکیشن کا ہے اور دوسرا رجسٹرشن کا۔ جانور کی رجسٹریشن کیلئے اس کے مالک کو جانور کی نتھنی کی ایک تصویر بھیجنا ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ جس طرح ہر انسان کے انگوٹھے ڈیزائن علیحدہ ہوتا ہے اسی طرح گائے کے نتھنے پر بھی خاص ٹیکسچر ہوتا ہے۔ ہم اس کی تصویر کو رجسٹرڈ کرلیں گے اب جب وہ جانور کہیں فروخت ہورہا ہوگا جب خریدار اس کی تصویر کو ہماری ایپ سے ویری فائی کرے گا تو اس کے سامنے اصل مالک کی پوری تفصیلات آجائیں گی۔