پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

Jun 17, 2023 | 12:30:PM

 (ویب ڈیسک)عمران خان کے ایک ساتھی نے راہیں جدا کر لیں،پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی عباس آغا نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے سابق ٹکٹ ہولڈر سید علی عباس گل آغا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بناء پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں، مسلسل ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے.

پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف ایجنڈے کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا،سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، موجودہ حالات میں کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کو فارغ کرنے کا فیصلہ
 

مزیدخبریں