سمندری طوفان ’بائیپر جوائے‘ کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سمندری طوفان بائیپرجوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا جو کہ تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 اور جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے ماہی گیر اپنی سرگرمیوں کا آغاز آج سے کر سکتے ہیں جبکہ سندھ کے ماہی گیر کل سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔
سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی ساحل عوام کے لیے کھل گیا، ساحل کی جانب آنے والے تمام راستے شہریوں کے لیے کھول دئیے گئے ہیں، گرمی کے ستائے شہریوں نے بڑی تعداد میں ساحل کا رخ کر لیا، ساحل سمندر پر اونٹ اور گھوڑے کی سواری سے بچے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، ساحل سمندر پر سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر کمشنر کراچی کے احکامات پر دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔
پاکستان کے ساحل کی طرف بڑھنے والا سمندری طوفان’بپر جوائے‘ بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑ گیا تھا۔ بحیرہ عرب میں بننے والے انتہائی شدید سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ نے جمعہ کی رات کے ابتدائی حصے میں بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پر خشکی کے ٹکرانے کا عمل مکمل کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بھی بیان جاری کیا تھا کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی گجرات کے ساحل (جکھاؤ بندرگاہ) اور ملحقہ پاک-بھارت سرحد کو کیٹی بندر سے 135 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 160 کلومیٹر اور کراچی سے 220 کلومیٹر کے فاصلے پر عبور کرے گا، طوفان کے باعث زمین پر ہواؤں کی رفتار 100 سے 130 کلومیٹر جبکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری صورتحال 10-15 فٹ بلند لہروں کے ساتھ نا ہموار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کی طوفان پر رپورٹنگ، مشہور فلم کی یاد تازہ ہوگئی
سمندری طوفان بپر جوائے نے انڈین گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کر لیا ہے، جو کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔ طوفان پہلے کمزور ہو کر سائیکلونک طوفان اور پھر آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو نے کی توقع ہے۔#NEOCNDMAPAK
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 16, 2023
Source: Windy pic.twitter.com/s09eubpdnr
دوسری جانب اقوام متحدہ پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ’’جنوبی ایشیا میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان جیسے بائپر جوائے (بنگالی میں ’آفت‘) زیادہ کثرت سے ہونے لگے ہیں، ہمیں یہاں اور پوری دنیا میں ایک محفوظ مستقبل بنانے کے لیے فیصلہ کن کلائیمیٹ ایکشن کی ضرورت ہے‘‘۔
جنوبی ایشیا میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان جیسے #Biparjoy (بنگالی میں 'آفت') زیادہ کثرت سے ہونے لگے ہیں۔
— United Nations Pakistan (@UNinPak) June 16, 2023
ہمیں یہاں اور پوری دنیا میں ایک محفوظ مستقبل بنانے کے لیے فیصلہ کن #ClimateAction کی ضرورت ہے۔ pic.twitter.com/94pfxWeqnk
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز میں بھارت اور پاکستان میں حکام کی جانب سے بائپر جوائے کے ٹکرانے کے نتیجے میں متوقع تباہی کے پیش نظر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔