(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو لاہور میں شیرپاؤ پل کے گھیراؤ اور اداروں کیخلاف تقاریر کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعداز گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت 21 جون تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے: کرپشن الزامات، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نوکری سے فارغ
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں نامزد ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی گئی جبکہ ملزمہ ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار ہو کر پولیس کی حراست میں ہیں۔