حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب،مارچ ختم کرنے کا اعلان
حکومت نے ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے حکومت نے کمیٹی بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحنظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حکومت نے ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ قبیح فعل میں ملوث ہیں جن کے باعث مسلمانوں کے ناموس رسالتﷺ سے متعلق جذبات مجروح ہوتے ہیں، ہم نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ممکن بنانے کے لیے کچھ طریقہ کار طے کر لئے ہیں، ان کی مدد سے گستاخِ رسول ﷺ کو روکا بھی جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں، فائدہ کتنا ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، مصدق ملک
انہوں نے مزید کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد باہم اتفاق رائے سے ایک طریقہ کار پر پہنچے ہیں، ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس سے حکومتی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نمائندے ہوں گے جو کہ تمام چیزوں کا جائزہ لیں گے اور تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کو یقینی بنائیں گے، اللہ رب العزت اس مقدس کام میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے ہر پاکستانی کا جذباتی لگاؤ ہے، ان کی لمبی قید پر ہر کسی کو افسوس ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے عافیہ صدیقی سے حالیہ ملاقات کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان پر یورپی ممالک اور انسانی حقوق کے بلند و بالا دعوے کرنےوالوں کو شرم آنی چاہیے، ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں حکومت اپنی سنجیدہ کوششوں میں مزید بہتری لا رہی ہے، اس حوالے سے خط لکھے، امریکا سمیت پوری دنیا کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن الزامات، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نوکری سے فارغ
ٹی ایل پی کے مطالبات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کا مطالبہ تھا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی لائی جائے، یہ عوامی مسئلہ ہے، ہر کوئی چاہتا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے، پٹرول کی قیمت تعین کرنے کا سارا طریقہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان تمام دوستوں کے سامنے رکھا اور یقین دہانی کرائی کہ آنے والے دنوں میں قیمت میں واضح کمی لانے کی کوشش کی جائے گی، ٹی ایل پی کے دوستوں کا شکریہ ہے کہ انہوں نے ہمارے مؤقف کو ہمجھا اور تمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے اور احتجاج ختم کرنے کی حامی بھری، ہم خلوص دل سے کوشش کی کہ ان کے جذبات کو سمجھا جائے۔