(محمد ندیم چوہدری) کوٹلی کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 2 درجن سے زاہد افراد یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں لاپتہ ہو گئے۔
اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے یورپ جانے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں یونان میں کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد میں 2 درجن سے زائد افراد کا تعلق کوٹلی کھوئی رٹہ کے گاؤں بڈلی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے: رانا ثنا ءاللہ
اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی گاؤں کے لوگوں کا جاں بحق ہونا کسی قیامت سے کم نہیں، اس وقت گاؤں سمیت پورے علاقے میں سو گ کی کیفیت ہے۔ لوگ لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرنے کیلئے آ رہے ہیں۔