’بائپر جوائے‘: غیرمحفوظ انداز میں رپورٹنگ کرنے پر خاتون صحافی کو شدید تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ یوں تو اب بھارتی ریاست گجرات کے قریب ٹکرانے کے بعد کمزور ہوکر شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے۔ تاہم ’بائپر جوائے‘ کے حوالے سے غیر محفوظ اور مضحکہ خیز انداز میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور یوٹیوبرز کو تاحال تنقید کا سامنا ہے۔
بائپر جوائے پر پاکستانی خاتون رپورٹر زم زم سعید بھی رپورٹنگ کرتی دکھائی دیں، جس پر ان کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی گئی، تاہم ساتھ ہی ان کی جانب سے وائرل ہونے کے چکر میں غیر محفوظ انداز میں کی جانے والی رپورٹنگ پر انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔
View this post on Instagram
ماڈل و میزبان متھیرا نے خاتون رپورٹر کی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی جانب سے غیر محفوظ انداز میں رپورٹنگ کرنے کو وائرل اور لائیکس حاصل کرنے کا بہانہ قرار دیا۔
متھیرا نے زم زم سعید کی کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صحافی عوام کو طوفان سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خود محض چند لائکس اور کلکس کے چکر میں اپنی زندگی خطرات مین ڈالتے ہیں۔
View this post on Instagram
خاتون رپورٹر کی غیر محفوظ انداز میں کی گئی رپورٹنگ کی کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی گئی، جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے عمل کو وائرل اور مشہور ہونے کا بہانہ قرار دیا۔
خاتون رپورٹر کی وائرل ہونے والی کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سمندر کنارے موجود ہیں، جہاں سمندری کی تیز لہر ان کے اوپر آکر گرتی ہے اور وہ پانی میں شرابور ہوجاتی ہیں۔
View this post on Instagram
خاتون رپورٹر نے مذکورہ کلپ اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی اور بتایا کہ مذکورہ واقعہ ’بائپر جوائے‘ کی رپورٹنگ کے دوران پیش آیا۔
ان کی جانب سے انسٹاگرام پر سمندری طوفان کی رپورٹنگ کی دوسری کلپس بھی شیئر کی گئیں، جن میں انہیں حفاظتی انتظامات کے بغیر سمندر کنارے پر رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ساتھ ہی انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کے لیے بھی پاکستان سے طوفان کی صورت حال پر رپورٹنگ کی، جس دوران انہوں نے پانی میں جاکر دکھایا کہ سمندر میں پانی کی سطح کتنی ہے۔
View this post on Instagram
’بائپر جوائے‘ کی رپورٹنگ دوران مذکورہ خاتون رپورٹر طوفان کے خطرات کے دوران سمندر کنارے تفریح کے لیے آنے والے شہریوں پر بھی تنقید کرتی دکھائی دیں، تاہم دوسری طرف خود ہی سمندر کنارے غیر محفوظ انداز میں رپورٹنگ کرتی دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
پاکستانی خاتون رپورٹر سے قبل ایک بھارتی اینکر کی ’بائپر جوائے‘ پر رپورٹنگ کی دلچسپ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں خاتون کو بظاہر اسٹوڈیو میں طوفان سے متعلق معلومات دیتے دکھایا گیا لیکن اس کے بیک گراؤنڈ پر خطرناک طوفان کی ویڈیوز چلائی گئیں جب کہ اسٹوڈیو میں انہیں چھتری کے ساتھ تیز ہوأؤں میں لہراتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔
بھارتی خاتون سے قبل ایک پاکستانی یوٹیوبر کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ طوفان کے پیش نظر پانی میں کود کر سمندر کی سطح بتاتے دکھائی دیے تھے۔