( بسیم افتخار) سابق صدر ایف پی سی سی آئی ناصرحیات مگوں کاکہناہے کہ بجلی کےمہنگے ٹیرف نے صنعتکاروں کوپریشان کردیاہے، فی یونٹ 20روپے تک ہوناچاہیے۔
سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ بجلی کےمہنگے ٹیرف نے صنعتکاروں کوپریشان کردیا ہے، بجلی کافی یونٹ 20روپے تک ہوناچاہیے، گیس،ایل این جی اورفرنس آئل پرمشتمل بجلی کے ٹیرف 3 ہیں، ہرٹیرف کی الگ الگ قیمتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
انہوں نےمزید کہا کہ موجودہ بجلی کے ریٹس پرصنعتیں کیسے چل سکتی ہیں؟ بجلی کے فی صنعتی یونٹ کو کم سے کم 20روپے ہوناچاہئے، مہنگی بجلی سے پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے۔