جناح ہاؤس حملہ کیس: 6 خواتین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jun 17, 2023 | 16:23:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس: 6 خواتین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جناح پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 6 خواتین کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔
پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی اور ایک خاتون کارکن ثناء آصف کو شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دیگر  پانچ خواتین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل چیلنج کردیا
ان خواتین میں شاہین ریاض، روبی نیازی، رضیہ سلطان، نورین بٹ اور سمیرا کامران شامل ہیں۔
خیال رہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔