شیل پاکستان میں کاروبار بند نہیں کر رہا، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کو ہم پیمنٹ واپس کرتے ہیں اور ان کا پراسس مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو پیسے واپس مل جاتے ہیں، کبھی کبھار اس پیمنٹ میں چند ماہ بھی لگ جاتے ہیں۔
آج ایک نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے چائینز بینک کو آفر کیا کہ آخری ہفتے سے پہلے ہم پیمنٹ کر دیتے ہیں، ادائیگی پہلے کرتے ہیں تو بینک تھوڑا سا جرمانہ کرتے ہیں، ہم نے ان سے کہا کہ جلدی پیمنٹ کی بھی کوئی فیس نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم تیز ترین ادائیگی ہے، تین چار دنوں میں 300 ملین ڈالرز بھی واپس آجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں، فائدہ کتنا ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، مصدق ملک
ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ قبل ایک ریٹنگ ایجنسی نے کہا تھا کہ مئی اور جون میں پاکستان نے 3.7 ارب ڈالرز دینی ہیں، یہ کیسے دیں گے، میں بتا دوں کہ تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ میڈیا میں کہا جارہا ہے شیل پیٹرولیم اپنا بزنس پاکستان میں فروخت کر رہی ہے، شیل اپنا بزنس بند نہیں کر رہی، شیل اپنے شیئرز فارن ڈائریکٹ انویسٹر کو بیچے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، شیل کا پاکستان میں بزنس اسی طرح ہوگا۔