تحریک انصاف کےرہنما سید علی عباس گل آغا نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، مرید کے سے رہنما سید علی عباس گل آغا نے بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے کے حلقہ پی پی 137 سے اپنے ویڈیو بیان میں سابقہ ایم پی اے سید علی عباس آغا نے 9 مئی کے واقعات پر مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی۔ سید علی عباس گل آغا مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن سے بھی ایم پی اے رہ چکے ہیں۔ سابقہ ایم پی اے سید علی عباس گل آغا تحریک انصاف کے رہنما تھے۔